ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے والدین اپنے بچوں کی نگرانی کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق سنیپ چیٹ پر والدین اب دیکھ سکیں گے کہ ان کے بچے کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔
سنیپ چیٹ کی مسیجنگ پروڈکٹ کے سربراہ جیریمی واس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ والدین کو یہ معلوم ہوگا کہ ان کے بچے کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں تاہم وہ مسیجز نہیں دیکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس سے بچوں کا تحفظ تو ہوگا لیکن پرائیویسی بھی برقرار رہے گی۔
نئے فیچر کا نام فیملی سینٹر ہے۔ یہ ایسے وقت میں لانچ ہو رہا ہے جب سوشل میڈیا کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔سنیپ چیٹ نے مزید کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مزید فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ ان میں ایک فیچر ایسا بھی ہوگا جس کے ذریعے بچوں کی سرگرمیوں سے متعلق والدین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔
سنیپ چیٹ نے پہلے ہی سے بچوں کے تحفظ کے لیے کچھ پالیسیاں بنا رکھی ہیں۔18 سال سے کم عمر بچوں کے پروفائلز پرائیویٹ ہیں اور وہ صرف مشترکہ دوستوں کو ہی نظر آتے ہیں۔سنیپ چیٹ کے لیے صارفین کی کم از کم عمر 13 سال ہونی چاہیے۔