سوات: ڈی ایس پی پیر سید بازیاب،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ڈی ایس پی پیر سید یرغمال کے بعد بازیاب
کیپشن: DSP Pir Syed rescued after hostage

ایک نیوز نیوز: سوات میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پیر سید کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی علاقے میں اپنے فرائض کی انجام دہی پر مامور  ڈی ایس پی پیر سید دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے۔

 پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پیر سید کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں 16 اگست کو الیکشن کا اعلان,شیڈول جاری

یاد رہے کہ ڈی ایس پی گزشتہ روز دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے اور دہشتگردوں نے زخمی ڈی ایس پی پیر سید کو  یرغمال بھی بنا لیا تھا۔