سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری، وٹس ایپ نے میسیج ڈیلیٹ کرنیکی مدت بڑھادی

whatsapp new feature
کیپشن: whatsapp new feature
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: واٹس ایپ   نےسوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری دیدی۔ اب صارفین  کیلئے کسی بھی پیغام کو ہرکسی کے لئے  ڈیلیٹ کرنے  کی مدت  دو دن  تک بڑھا دی گئی ۔ 

 اس سے قبل میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صرف ایک گھنٹہ دستیاب تھا لیکن اب صارفین دو دن تک میسج ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ویب بیٹا انفو نے کہا ہے کہ اس فیچر کے تحت وہاٹس ایپ یوزرز کو دو دن تک مجموعی طور پر 12 گھنٹے ملیں گے، جس میں وہ پیغام کو 'Delete for Everyone' کر سکیں گے۔

یہ فیچر ان لوگوں کے لیے خاص طور پر کارآمد ثابت ہو گا جو بعض اوقات غلطی سے کسی اور کے گروپ میں میسج کردیتے ہیں اور انہیں کافی عرصے بعد یاد آتا ہے۔ یا یہ تب بھی کارآمد ثابت ہو گا جب ہم لکھ کر کوئی چیز بھیجیں اور بعد میں بھیجنا مناسب نہ سمجھیں۔

نیا فیچر تمام صارفین کے لیے فوری طور پر لاگو کر دیا گیا ہے۔ لیکن غور کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ تبھی ممکن ہو گا جب آپ اور دوسری پارٹی (رسیور) ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کر چکے ہوں۔نیا فیچراستعمال کرنے کے لیے ابھی وٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے، یوزرس کو گوگل پلے اسٹور پر جانا ہوگا ۔