ایک نیوز نیوز: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور کہا ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ خود کش حملے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔