ایک نیوز نیوز: ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو سروس نے پنجاب بھر میں کوڈ ریڈ ڈیکلیئر کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کا کہنا ہے کہ ریسکیو سروس نے پنجاب بھر میں کوڈ ریڈ ڈیکلیئر کردیا ہے،ڈی جی ریسکیو کی ہدایات پر پنجاب بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، کوڈ ریڈ عوام الناس محرم کی مجالس اور جلوسوں کو بلا تعطل ریسکیو سروسز کی فراہمی کیلئے ہے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں موبائل سروس بند ہو وہ (پی ٹی سی ایل) یا ریسکیو موبائل ایپ سے کال کریں، صوبائی مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر کے آپریشن کی نگرانی کررہا ہے،کوڈ ریڈ میں تمام آپریشن سٹاف کو ایکٹویٹ کردیا جاتا ہے تاکہ آپریشن کو ڈیل کرنے کیلئے سارا سٹاف موجود ہو،مجالس کیساتھ روٹین کے آپریشن کو بہتر طور پہ ڈیل کرنے کیلئے کوڈ ریڈ ڈیکلیئر کیا گیاہے۔