کامن ویلتھ گیمزاختتام پزیر،پاکستان کی 18ویں پوزیشن

Aug 09, 2022 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی پوزیشن 18ویں رہی جبکہ آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو  پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے،آسٹریلیا  سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور  کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا اور  کینگروز نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی  اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔

 بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے 2 چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں