آج شہر بھر میں  سبزی اور فروٹ منڈیاں بند رہیں گی

آج شہر بھر میں  سبزی اور فروٹ منڈیاں بند رہیں گی
کیپشن: Vegetable and fruit markets closed today

ایک نیوز نیوز:یوم عاشورہ کے موقع پر آج شہر کی سبزی اور فروٹ منڈیاں بھی بند رہیں گی ،پنجاب کے تمام شہروں سے سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل بھی بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کی مناسبت سے شہر کی تمام اجناس،سبزی اور فروٹ منڈیاں آج بند رہیں گی اور تاجر برادری بھی شہادت امام حسین کی مناسبت سے مجالس اور نذرو نیاز کے اہتمام میں مصروف ہیں۔

منڈیاں بند ہونے کیوجہ سے صوبے کے تمام شہروں سے سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل بھی بند ہے، تمام گڈز ٹرانسپورٹرز کیجانب سے گاڑیاں ٹرک اڈوں پر کھڑی کردی گئی ہیں، ٹرانسپورٹرز بھی مختلف علاقوں میں سبیل اور لنگر حسینی کی تقسیم کے اہتمام میں مصروف نظر آرہے ہیں۔