ایک نیوز نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ نےحق کی خاطر سر کٹوا دیا مگر باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔
صدر عارف علوی نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ ظلم و جبر پر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ جذبہ ِایثار و قربانی سے سرشار ہوکر اپنے ہم وطنوں، بالخصوص سیلاب متاثرین کی خدمت کریں۔
یوم عاشور پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کے فلسفہ شہادت کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔
The supreme sacrifice rendered by Hazrat Imam Hussain (ra) & his family drew a distinct line between the forces of truth & falsehood, and the oppressor & the oppressed. The great Imam established a moral principle that has animated the struggles for right to self-determination.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2022
As humanity navigates multiple challenges & seeks to break the logjam it finds itself in, it must seek guidance from exemplary character of Imam Hussain (ra) & his companions. The virtues of patience, loyalty, unity & tolerance can defeat the forces of division, chaos & anarchy.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2022
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے، وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کیلیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ ہمیں اسوہ امام حسینؓ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔