شمالی وزیرستان: فوجی قافلے پر خودکش حملہ،4 فوجی جوان شہید

Aug 09, 2022 | 09:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیر ستان کےعلاقے میرعلی میں فوجی قافلے کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا جس کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہادت پانے والوں میں لانس نائیک شاہ زیب ،لانس نائیک سجاد شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی عمیراور سپاہی خرم بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کا پتہ چلایا جارہا ہے، پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزیدخبریں