روس،یوکرین تنازع:ترک صدر کاامن مذاکرات کرانے کی پیشکش پر روس کا ردعمل

Aug 09, 2022 | 09:30 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ترک صدر رجب طیب اردوان کی روس یوکرین امن مذاکرات کرانے کی پیشکش پر روس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ملاقات کی ابھی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرینی وفد ریڈار سے جا چکا ہے،فی الحال امن مذاکراتی عمل جاری نہیں ہے، وفود کا ہوم ورک مکمل ہونے کی صورت میں ہی روسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان امن مذاکرات کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہیں اور امن مذاکرات تعطلی کا ذمہ دار دونوں ممالک ایک دوسرے کو ٹھہراتے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات کرانے کی پیشکش کی تھی۔

مزیدخبریں