شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر وہاب ریاض بھی بول پڑے

شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر وہاب ریاض بھی بول پڑے
کیپشن: شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر وہاب ریاض بھی بول پڑے

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر وہاب ریاض نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتا دی۔
سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھاکہ شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ ان کا ورک لوڈ مینیج کرنا ہے۔ شاہین پاکستان کے اسٹرائیک بولر ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ کھل کر اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔ نیوزی لینڈ سیریز میں روٹیشن پالیسی اپنائیں گے جس میں کپتان بھی شامل ہوں گے، بابراعظم پرامید ہیں کہ آنے والا ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوش کرنا ہے۔ 
خیال رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
اب شاہین آفریدی کو ہٹا کر دوبارہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔