ویب ڈیسک:ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں پولیس کی دو گاڑیوں پر حملے میں 5 افسران مارے گئے۔
دہشت گردوں نے پولیس کی کاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کی ہے جبکہ پولیس پر حملے کا واقعہ اسی خطے میں چند روز قبل پاسداران انقلاب کے مرکز پر حملے کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔
پولیس افسران ایک ملزم کو لے کر واپس آرہے تھے جو گزشتہ ماہ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھا۔
جیش العدل صوبے میں بلوچ اقلیت کو بنیادی حقوق برابری کی بنیاد پر فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ حالیہ برسوں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔