عید الفطر خوشیاں بانٹنے،باہمی اتحاد و یکجہتی   کادن ہے،صدرمملکت 

Apr 09, 2024 | 22:53 PM

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ عید الفطر خوشیاں بانٹنے ، معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثاروقربانی،باہمی اتحاد ویکجہتی کا دن ہے۔

صدرمملکت آصف زرداری کا عیدالفطرپرقوم کے نام پیغام میں کہنا تھاکہ عیدالفطر پر پوری پاکستانی قوم  اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔دعا گو ہوں کہ یہ دن ہمارے لیے ڈھیروں برکتیں، خوشیاں ، امن  اور سلامتی لائے۔اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں رمضان المبارک کی سعادتیں اور خوشیاں نصیب ہوئی ۔عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے ، معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثاروقربانی کا دن ہے۔

 آصف زرداری کاکہنا تھاکہ ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں ، یتیموں اور محتاجوں  کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔بحیثیت ِقوم رکاوٹیں  دور کرنے، ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔اخوت ، رواداری ، سماجی و معاشی انصاف اور باہمی اتحاد و یکجہتی سے سرشار ہوکر متحد اور مضبوط قوم بننے کی کوشش کریں۔

 صدرمملکت کا مزید کہنا تھاکہ پوری پاکستانی قوم غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔اسرائیل کا ظلم ،  بربریت اور نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں