ایک نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی قائد ایوان تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن سیکشن آفیسر میر نوروز خان نے جاری کیا۔نوٹیفیکیشن سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان کو بھی بھجوا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیر اعظم کی نمائندگی کریں گے۔وزیر خارجہ ایوان بالا میں حکومتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کریں گے۔اس حکم کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔