ٹائٹینک کے کھانے کا مینیو وائرل

Apr 09, 2024 | 22:08 PM

ویب ڈیسک:112 سال قبل ڈوبنے والے ٹائٹینک کے کھانے کا مینیو وائرل ہوگیا۔
ٹائٹینک ایک عالی شان جہاز تھا جو ہزاروں لوگوں کو لیے اپنی منزل کی جانب گامزن تھا کہ آدھی رات کو برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا اور سمندر کی گہرائیوں میں غرق ہوگیا تھا۔
ٹائٹینک کے ڈوبنے کا واقعہ 14 اپرایل 1912 کو پیش آیا تھا تاہم ڈوبنے سے قبل اس جہاز کے کھانے کے مینیو کی تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔یہ مینیو کارڈ ٹائٹینک کےفرسٹ اور تھرڈ کلاس کے مسافروں کا ہے، جس میں ناشتہ، دوپہر کے کھانے سے لے کر رات کے کھانے تک کی تفصیلات موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے  والی وائرل تصویر میں فرسٹ کلاس مسافروں کے مینیوکو دیکھا جاسکتا ہے جس میں مچھلی، انڈا، بکرے کا گوشت، ڈمپلنگز، سبزیوں سمیت مختلف پکوان شامل ہیں۔

مزیدخبریں