وزیرداخلہ محسن نقوی کی قوم کو عیدالفطرکی مبارکباد

وزیرداخلہ محسن نقوی کی قوم کو عیدالفطرکی مبارکباد
کیپشن: وزیرداخلہ محسن نقوی کی قوم کو عیدالفطرکی مبارکباد

ایک نیوز:وفاقی وزیر داخلہ سینیٹرمحسن نقوی نے  شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو عیدالفطرکی مبارکباد پیش کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کاپیغام میں کہنا تھاہلال عید رمضان المبارک میں عبادتوں کے انعام کی نوید ہے۔عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام ہے۔عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے۔دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے۔اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔چاند رات پر غرباء اور مساکین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ وطن عزیزمیں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کے اہل خانہ کو بھی اس موقع پر یاد رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔