ایک نیوز:جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں2دہشتگردجہنم واصل کردیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد جہنم واصل، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور دیگر گولا بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی سرگرمیوں میں لوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت میں خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔