باری تھیٹرکوبغیرلائسنس ڈرامہ پیش کرنےسےروک دیاگیا

Apr 09, 2024 | 17:28 PM

ایک نیوز:پنجاب آرٹس کونسل نے باری تھیٹر کو بغیر لائسنس عید الفطر پر ڈراما پیش کرنے سے روک دیا ۔

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے بغیر سنسر ریہرسل ڈرامے کی پبلسٹی کرنے پر ڈی سی لاہور کو کارروائی کا خط لکھ دیا ۔باری تھیٹر اقبال ٹاؤن کا لائسنس سال دوہزار تئیس سے ایکسپائر ہے جس کی تجدید نہیں کی گئی ۔

ذرائع آرٹس کونسل کے مطابق باری تھیٹر نے عید الفطر پر پیش کئے جانے والے ڈراما کی پبلسٹی کرنا شروع کردی جس پر کاروائی کے لیے خط لکھا گیا۔

مزیدخبریں