عیدالفطرپربلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے لیسکوکےانتظامات مکمل

Apr 09, 2024 | 17:21 PM

ایک نیوز:لیسکو نے عید الفطر کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے۔

عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ۔عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران لیسکو کے اعلیٰ افسران کنٹرول روم میں فرائض سرانجام دیں گے ۔10اپریل کو چیف انجینئر اواینڈ ایم سرور مغل، 11اپریل کو چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال ڈیو ٹی دیں گے۔12اپریل چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، 13اپریل کو چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی فرائض سرانجام دیں گے ۔عیدکی چھٹیوں کے دوران تمام شکایت سنٹر آپریشنل رہیں گے ۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کاکہنا ہے کہ لیسکو کی جانب سے  چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود تمام فیلڈ سٹاف کو موبائل فون آن رکھنے کی ہدایت کردی ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری سامان تیار رکھاجائیگا۔

مزیدخبریں