امیربالاج قتل کیس،ایک اورسہولت کارجوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

Apr 09, 2024 | 14:24 PM

ایک نیوز:امیربالاج قتل کیس میں ایک اورسہولت کار14روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیاگیا۔
 سی آئی اے آرگنائزڈکرائم نے بالاج قتل کیس میں سہولت کاری کرنے والے ہارون کو حراست میں لیا تھا، ہارون عباس ریمانڈ پر پولیس کے پاس تھا ،پولیس نے ہارون عباس کا عدالت سے آج مزید جسمانی ریمانڈ مانگاتھا۔

  عدالت نے ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتےہوئےچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
 پولیس نے ملزم ہارون عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا تھا، ملزم پر بالاج قتل کیس میں سہولت کاری کا الزام ہے۔    

مزیدخبریں