سامسنگ کی کمائی 10سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی 

Apr 09, 2023 | 23:50 PM

ایک نیوز : سام سنگ کی پہلی سہ ماہی کی کمائی گزشتہ 10 سالوں میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق کمپنی نے 48 ارب ڈالر کی فروخت کی پیشگوئی کی ہے جو سہ ماہی کے اعتبار سے 10 فیصد جب کہ سالانہ سیل سے 20 فیصد کم ہے۔ سام سنگ کا آپریٹنگ منافع 455 ملین ڈالر  ہونے کا تخمینہ ہے، جو پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں چھ گنا کم  اور پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران حاصل ہونے والے 11 ارب ڈالر کے  منافع سے حیران کن طور پر  95 فیصد کم ہے۔
سام سنگ نے اعلان کیا کہ وہ مسلسل کمزور مانگ کی وجہ سے میموری چپس کی پیداوار میں نمایاں کمی کرے گا۔ سام سنگ کے مطابق، اس ڈویژن کی خراب کارکردگی کے نتیجے میں کمپنی کے لیے 2009 کے بعد سے بدترین منافع کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
سام سنگ گروپ جنوبی کوریا میں خاندانی ملکیت کا سب سے بڑا گروپ ہے، جسے 'chaebol' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کمپنی کا جنوبی کوریا کی  جی ڈی پی میں حصہ  20 فیصد  سے زیادہ ہے۔ سام سنگ کے منافع میں مسلسل دوسری سہ ماہی میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں اس کے منافع میں تقریباً 70 فیصد کمی ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں