ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پیر کو روانہ ہوں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کل دوپہر 2 بجےسعودی عرب روانہ ہوں گی، وہ آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی۔
قائد ن لیگ نوازشریف بھی آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، وہ 11 اپریل کولندن سے سعودی عرب کےلیے روانہ ہوں گے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوت گویائی سے محروم بچے مریم نواز سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
Pls bring these most special young men to meet me as I come back from Umra Insha Allah. Will be an honour & pleasure ❤️???????? https://t.co/QepcgeME8s
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2023
اس ویڈیو کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ برائے مہربانی جب میں عمرہ سے واپس آؤں تو خاص نوجوانوں کو مجھ سے ملنے کے لیے لائیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان سے ملنے میرے لیے اعزاز اور خوشی کی بات ہو گی۔
آخر میں ن لیگ کی نائب صدر نے انشاء اللہ بھی لکھا۔