ایک نیوز: رحیم یار خان کے کچےمیں پنجاب پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک،1اہلکار زخمی ہوا،6ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیاگیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا، سندھ میں بھی بیک وقت کارروائی کی گئی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ آپریشن میں مجموعی طور پر 11 ہزار جوانوں نے حصہ لیا، پنجاب سے 2 ہزار کی نفری بھجوائی گئی۔کچے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال کردی گئی ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور کاکہنا تھا کہ سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے، جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے گا اور ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ کچے میں آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔