ایک نیوز:6ماہ تک بند رہنے والی شاہراہِ کاغان کو گلیشئرز کاٹ کر سیاحتی مقام ناران تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
وادی ناران میں موسم سرما کی شدید برفباری کے بعد چھ ماہ سے زائد عرصہ تک بند رہنے والی شاہراہِ کو پہلے مرحلے میں ناران تک کھول دیا گیا۔
شاہراہِ پر موجود لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر آور گلیشئرز کو کاٹ کر متعلقہ ادارے نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عید کے موقع پر سیاحوں کی متوقع آمد کے پیشِ نظر اپنے سٹاف کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔