پاک  نیوزی لینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Apr 09, 2023 | 20:36 PM

 ایک نیوز : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

علی نقوی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچ ریفری،احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر کرس براڈ ون ڈے سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔

ون ڈے میچز میں احسن رضا، جول ولسن، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، لینگٹن روسری اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل کو لاہور سے ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی ہو گی۔

مزیدخبریں