برائے مہربانی ماہ مقدس مہینے کا مقصد یاد رکھیں،شاہین آفریدی

Apr 09, 2023 | 20:26 PM

ایک نیوز:قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کاکہنا ہے کہ  برائے مہربانی ماہ مقدس مہینے کا مقصد یاد رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات ہم سب کو رمضان المبارک میں ایسی چیزیں نظر آتی ہیں جو اس کی روح کے خلاف ہوتی ہیں، برائے مہربانی ماہ مقدس مہینے کا مقصد یاد رکھیں یہ غور و فکر کا مہینہ ہے۔

فاسٹ باؤلر نے مزید لکھا کہ اللہ رب العزت کی محبت کے حصول کے لیے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے کا انتظار کیا کرتے تھے۔ رمضان المبارک کی حرمت اور عزت کا خیال رکھیں۔

مزیدخبریں