ایک نیوز:لاہور کے علاقے سندر میں ایک گھر سے ماں بیٹے کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی سے 23 سالہ عبداللہ کی لاش برآمد ہوئی جبکہ اسکی والدہ کی لاش کمرے سے ملی۔ مقتول عبداللہ کا ذہنی توازن درست نہ تھا ۔ والدہ بیٹے کو سنبھالتی تھی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے۔