ایک نیوز :پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ کچھ افراد کے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پرپیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ آئین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قُربانی سے گریز نہیں کریں گے، منتخب پارلیمان ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے، اس عوامی پارلیمنٹ (عدالت) کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے سب آئین پر عمل کریں، قوم اور ملک کے مستقبل فیصلے کا اختیار پارلیمان کا ہے جس کو کرنے دیں۔
آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکل میں ہے ، آصف علی زرداری
Apr 09, 2023 | 20:01 PM