حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر تحریک انصاف کا وائٹ پیپر

Apr 09, 2023 | 19:33 PM

ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر 51 صفحات کا وائٹ پیپر جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سے جاری کئے جانیوالے وائٹ پیپر میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار پیش کیے جس پر آئی ایم ایف نے مشتعل ہو کر سخت فیصلوں کا مطالبہ کیا۔ ڈالر کو 200 روپے سے کم لانے کا دعوی کرنے والوں نے ڈالر 290 روپے تک پہنچا دیا۔ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ سے قومی قرضوں میں 13 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔  موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

وائٹ پیپر میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی پچاس سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا تین ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے ، مفت آٹے کی قطاروں میں اوسطاً دو سے تین لوگ ہر روز اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔  موجودہ حکومت نے شرح سود 21 فیصد تک بڑھا دی ہے۔

مزیدخبریں