عمران خان پر حملہ :کیس کے مدعی ایس ایچ او انتقال کرگئے

Apr 09, 2023 | 19:27 PM

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر کنٹینر حملہ  کیس کے مدعی ایس ایچ او انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ کیس کا مقدمہ عامر بھدر ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا  عامر بھدر حملہ کے وقت ایس ایچ او سٹی وزیر آباد تعینات تھے ۔ عامر بھدر پر ایف آئی آر بروقت درج نہ کرنے کا بھی الزام تھا ، عامر بھدر عمران خان پر حملہ کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے ۔گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پرعامر بھدر کو ہسپتال لے جایا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ہارٹ اٹیک کے باعث عامر بھدر جان کی بازی ہار گئے۔ مرحوم ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیرآباد تعینات تھے۔

مزیدخبریں