پی ڈی ایم نے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگادیا،چودھری پرویز الٰہی

Apr 09, 2023 | 18:01 PM

ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے ملکی سالمیت کو داؤ پرلگادیا ہے۔

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سیاسی رہنماؤں فاروق امان اللہ دریشک، در محمد دریشک اور علی امان اللہ دریشک نے ملاقات کی۔

  تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کاکہنا تھا کہ  عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دیا تھا تو PDMوالے احترام کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اور نام چومتے تھے، اب انہوں نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا ہے تو سب مخالفت پر اتر آئے ہیں، شہباز شریف نے چیف جسٹس کیخلاف بولنے کیلئے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کامزید کہنا تھا کہ جو ان پر احسان کرتا ہے یہ اسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی شکلیں دیکھنے والی ہوتی ہیں، پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے مسلم لیگ (ن) کے پیٹ میں تکلیف کیوں اُٹھ رہی ہے، نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اُٹھانا پڑ رہا ہے، سیاسی کردار اپنے فائدے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، ذاتی سیاست کیلئے قوم کو قربان کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کاکہنا تھا کہ PDM سیاست کو ذاتی دشمنی کا رنگ نہ دے۔ ملکی سالمیت کو داؤ پر نہ لگائے، صدر عارف علوی کا بل پر دستخط سے انکار ملکی آئین کے مطابق ہے آئین سے انکار نہیں، وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کا بیان کہ 90 روز میں انتخابات نہیں ہو سکتے کھلم کھلا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

مزیدخبریں