مولانا طاہر اشرفی کا عدالت عظمی سے بڑا مطالبہ

Apr 09, 2023 | 17:54 PM

ایک نیوز :وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نےمطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ کے ججز موجودہ آئینی بحران کی کیفیت کے خاتمہ کےلئے اقدامات اٹھائیں،عالمی دنیا، اقوام متحدہ اوراوآئی سی کو کشمیر اورفلسطین کیلئے عملی اقدامات اٹھانا چاہیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ اضطراب میں ہے، فلسطین میں ظلم وستم جاری ہے،مسئلہ فلسطین پرعملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ریاست اور عوام کی فلسطین کے ساتھ محبت اورموقف میں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم خودکہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اُمت مسلم اور ہمارے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد میں ہے، نوجوان نسل کو انتہا پسندانہ رویے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ پہلے عدلیہ کی طرف لوگ دیکھتے تھے ، سیاسی قائدین کی طرف دیکھتے تھے، آج مذاکرات کی ٹیبل پرکوئی بیٹھنے کیلئے تیارنہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں جوکچھ ہورہاہے وہ قوم کیلئے تکلیف دہ ہے ۔ شرعی اصول کہتے ہیں کہ قاضی پرموسم کے اثرات نظرانداز نہیں ہونا چاہئیے، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل کوحل کریں۔
 

مزیدخبریں