نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان :اسلام آباد پولیس کا یوٹرن

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان :اسلام آباد پولیس کا یوٹرن
کیپشن: نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان :اسلام آباد پولیس کا یوٹرن

ایک نیوز :اسلام آبادپولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی  فراہمی کی یقین دہانی کرادی ۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف  سکیورٹی فراہم کرے گی ۔ اسلام آباد پولیس پوری طرح سے لیس ہے ،اسلام آباد پولیس نے انگلش کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل8 میں سکیورٹی فراہم کی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرز پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں دیگر سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے