ایک نیوز:2013 میں کرم ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران لڑتے ہوئے زخمی ہو کر ایک بازو سے محروم ہونیوالے لانس نائیک محمد ساجد بلوچ عظمت و ہمت کے پیکر بن گئے۔
2013 میں کرم ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران آپکی یونٹ کی ایک پارٹی دہشتگردوں کے قبضے میں آ گئی جس کی بازیابی کیلئے ایک ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے بھاری تبادلہ ہوا ۔لانس نائیک محمد ساجد کو بائیں بازو اور کمر پر متعدد گولیاں لگیں۔ ساجد جیسے بے لوث اور بے خوف سپاہیوں کے باعث یہ آپریشن کامیاب ہوا۔ وطنِ عزیز کا یہ جری جوان دس سال تک مسلسل علاج کے بعد بھی ایک بازو سے تقریبا محروم ہے۔
مادر وطن کے لیے دی گئی قربانی کا مان لانس نائیک محمد ساجد کو ہر دم پر دم رکھتا ہے ۔ شہداء ارضِ پاک اور غازیانِ وطن کی قربانیاں اورانکا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا۔