10اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل

10اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل
کیپشن: The time of joint session of Parliament has been changed on April 10

ایک نیوز:مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ( بروز پیر)سہ پہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر 4 بجے ہو گا۔ 

سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔صدر کی جانب سے عدالتی بل واپس بھجوائے جانے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوپہر 2 بجے بلایا گیاتھا تاہم اس کے شیڈول میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔اجلاس میں عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری دی جائے گی۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ٹائم کی تبدیلی کا مراسلہ جاری کردیاگیا۔