توشہ خانہ کیس:عمران خان ذاتی حیثیت میں منگل کو سیشن کورٹ طلب

Apr 09, 2023 | 13:53 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 11 اپریل منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ساڑھے 8 بجے اپنی عدالت میں طلب کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقررکرنےکی درخواست پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسرکو مکمل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش کرنےکا بھی حکم جاری کیا ہے۔

مزیدخبریں