ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال، لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے۔
پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال،لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئ ابھی تک مسلط ہے، عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشاللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 9, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشاءاللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔