ایک نیوز: ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عید کے لیے 4 سے5چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائے گی، فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو20 سے 23اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ20اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہذا رمضان 30روزوں کا ہو گا اور عید ہفتہ22اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔