تیونس: تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنےسے23 افراد لاپتہ ہوگئے

تیونس: تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنےسے23 افراد لاپتہ ہوگئے
کیپشن: تیونس: تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنےسے23 افراد لاپتہ ہوگئے

ایک نیوز: تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے23 افراد لاپتہ ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے ساحل پر گزشتہ دو دنوں میں  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے 2 واقعات رونما ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی ڈوبنے کا پہلا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، جہاں کشتی تیونس سے تارکین وطن کو لےکر اٹلی جارہی تھی جس میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 20 افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ 17 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ساحل سے 4 لاشوں اور کشتی میں سوار 36 تارکین وطن کو ریسکیو کیا گیا جب کہ تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔تیونس میں گزشتہ ماہ مارچ سے اب تک 7 کشتیوں کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 100 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے۔