چین کی تائیوان کےارد گرد مشقیں دوسرے روز بھی جاری

Apr 09, 2023 | 11:34 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تائیوان کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی تائیوان کے ارد گرد مشقیں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

 وزارتِ دفاع کے مطابق تائیوان کے ارد گرد 9 جنگی جہاز اور 58 طیارے دیکھے گئے، چین کی راکٹ فورس کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے آبنائے تائیوان میں گزشتہ روز سے 3 روزہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔اس معاملے پر تائیوان میں امریکی سفارت خانے نے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، چین کے ساتھ رابطے کے چینلز کھلے ہوئے ہیں، تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔خطے میں امن یقینی بنانے کے لیے کافی وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں۔

مزیدخبریں