اسرائیل کےجنگی طیاروں کی شام میں فوجی اہداف پر بمباری

Apr 09, 2023 | 11:28 AM

ایک نیوز: اسرائیلی طیاروں کی جانب سے شام میں فوجی اہداف پر بم باری کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی فوج کے کمپاؤنڈ، ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں اسرائیل نے بم باری کی ہے۔اسرائیلی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری سے شام کے دارالحکومت دمشق کے آس پاس دھماکے ہوئے ہیں۔

شامی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ فضائی دفاع نے کچھ اسرائیلی حملوں کو روکا ہے، تاہم اسرائیلی حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل شامی سر زمین سے گولان کے پہاڑوں پر راکٹ داغے گئے تھے۔

مزیدخبریں