ڈانس کےشوقین کتے کی ویڈیووائرل 

ڈانس کےشوقین کتے کی ویڈیووائرل 
کیپشن: Dancing dog video viral

ایک نیوز:آپ نے انسانوں کوآج تک موسیقی کی دھن پر ناچتے ہوئے دیکھاہوگا،لیکن سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسے کتے کی ویڈیو وائرل ہے جو میوزک پر مہارت سے ڈانس کررہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے مالک کے ساتھ موجود ہے اور جیسے ہی گانا بجتا ہے کتا اپنے مالک کے ساتھ ڈانس کرنے لگ جاتا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیرانی میں مبتلا ہیں جس میں کتا ایک شخص کے ساتھ میوزک پر ڈانس کرنے میں مست ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کتے کی اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔