ایک نیوز:ایران میں بغیرحجاب خواتین کی نگرانی کیلئےعوامی مقامات پر کیمرے نصب کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے۔
ایرانی پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نگرانی کیلئے عوامی مقامات اور راستوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ بے پردہ خواتین کی شناخت کرکے انہیں سزا دی جا سکے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایسی خواتین کی شناخت ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج کے بارے میں انتباہی ٹیکسٹ میسجز موصول ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد حجاب قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا ہے۔ اس طرح کی مزاحمت ملک کی روحانی اساس کو کمزور کرتی ہے اور عدم تحفظ کو پھیلاتی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے حجاب کو ختم کررہی ہیں اور اس کے نتیجے میں متعدد خواتین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں ایران کے سابق مرحوم صدر اکبر ہاشمی کی بیٹی فائزہ ہاشمی بھی شامل ہیں۔