ایک نیوز:کراچی میں انٹیلی جنس معلومات پر رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی کےدوران2بھتہ خوروں کوگرفتارکرلیاگیا۔
ترجمان رینجرزکاکہناتھاکہ رینجرزکوکراچی کے ایک تاجرنے درخواست دی تھی،کہ تاجرکوافغانستان اورپاکستان کے مختلف نمبرز سے کالزآرہی تھیں،ملزمان فون پر بھتہ کی ڈیمانڈکررہے تھے۔ بھتہ افغانستان میں موجودٹی ٹی پی دہشت گردکی ہدایت پر مانگا جارہاتھا۔
ترجمان رینجرزکامزیدکہناتھاکہ تحریک طالبان پاکستان کے2ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے،گرفتارملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمدکمال خان اورعبدالقادرشامل ہیں،گرفتارملزمان بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،ملزمان صدر،منگھوپیر،بنارس میں بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ کرچکے ہیں،ملزمان نےدوران تفتیش بھتہ نہ دینے پر2تاجروں کوقتل کرنے کابھی اعتراف کیا۔