ضرورت مندوں میں خوراک کی تقسیم ،15دن میں 50لاکھ درہم جمع

Apr 09, 2023 | 04:38 AM

ایک نیوز:یواے ای میں ضرورت مندوں میں خوراک کی تقسیم کیلئے15دن میں  50لاکھ درہم  سے زائد رقم جمع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان میں کھانا تقسیم کرنے کی یہ مہم یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے شروع کی تھی۔
متحدہ عرب امارات میں خوراک کے 100 کروڑ پیکٹس فراہم کرنے کی مہم کیلئے 15 دن میں ہی 50 لاکھ درہم سے زائد کی رقم جمع ہوگئی۔
اس مہم کے ذریعے دنیا کے کئی مسلم ممالک میں ضرورت مندوں کو خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
امارات میں موجود اداروں، کاروباری شخصیات اور عوام نے اس مہم کیلئے اب تک 51 لاکھ 40 ہزاردرہم کی رقم دی جبکہ 87 ہزار عطیات علیحدہ دیے۔
ان فنڈز سے پوری دنیا کے ضرورت مندوں کیلئے طویل مدت اور پائیدار حل نکالا جاسکے گا۔فنڈز سے کھانا خریدنے کے بجائے انہیں انڈوومنٹ فنڈز کیلئے مختص کر دیا جائے گا جہاں سے آنے والے مالی منافع سے تمام ضرورت مندوں کو کھانا دیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں حکومت مختلف پالیسیاں لارہی ہے جس میں خاص نمبر پلیٹس اور فون نمبرز کی فروخت کو بھی اس مہم سے جوڑ دیا ہے۔
گاڑیوں کے شوقین افراد کے سامنے خاص ترین نمبر پلیٹ کیلئے نیلامی ہوگی۔نمبر کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم بھی اس مہم میں شامل کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں