ایک نیوز:سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کے حوالے سے قونصل خانہ کی دوبارہ بحالی کے سلسلہ میں سعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وفد کی سربراہی سینئر سفارتکار ناصر بن عوض آل غنوم کر رہے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفد ایرانی حکام کے ساتھ سفارتی مشنوں کی بحالی کے مکینزم پر بات چیت کرے گا۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی وفد کی ایرانی وزارت خارجہ میں پروٹوکول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔