ایک نیوز:الو ارجن نے پشپا کے پہلے سیکوئل کا 45 کروڑ معاوضہ لیا ،جبکہ دوسرے سیکوئل میں وہ 85 کروڑ کی فیس چارچ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارالوارجن کوشوبزانڈسٹری میں20برس مکمل ہوگئے، اپنے 20برسوں کے سفر پر اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی مقبول ترین فلم پشپا اور2021 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلموں میں شمار ہوئی ۔ اسی فلم کے دوسرے سیکوئل کے لئے الو ارجن کے فینز بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔
بالی وڈ اداکار نے اپنی فلم کے دوسرے سیکوئل کے پوسٹر کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا جس میں وہ بالکل الگ اواتار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ہیش ٹیگ یہ لکھا پشپا 2 دی رول کی شروعات ہے۔
غیرملکی میڈیاکہ مطابق اس فلم کیلئےاداکارالو نے اپنے معاوضے کو ڈبل کر دیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ 2021 میں پیش کی جانے والی فلم میں الو نے 45 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے ۔ جبکہ اس سیکوئل میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے 85 کروڑ کا معاوضہ لیاہے۔
پشپا 2 کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ، تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ رواں برس کے آخر میں اس فلم کی نمائش متوقع ہے۔