ایک نیوز:پاکستانی نژادبھارتی گلوکارعدنان سمیع خان بڑی مشکل میں پھنس گئے،بھائی جنیدسمیع نے سنگین الزامات لگادئیے۔
تفصیلات کے مطابق جنید سمیع خان نے اپنے فیس بک اکاونٹ کے ذریعے ایک طویل پوسٹ تحریر کی اور اسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا، جنید نے عدنان پر جعلی ڈگری لینے سمیت اپنے بیٹے اذان کو اغواء کرنے کا بھی الزام لگایا۔
گلوکارعدنان سمیع کے سگے بھائی جنیدسمیع نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ عدنان سمیع 15 اگست 1969ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے، ان کے چارسال بعداسی ہسپتال میں 1973ء کومیں بھی پیدا ہوا۔ مگر وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ لندن یا کسی اور جگہ وکی پیڈیا کے مطابق پیدا ہوئے یہ سب غلط ہے۔
جنیدسمیع کاکہناتھاکہ عدنان رغبی سکول لندن میں پڑھے لیکن وہ او لیولز کرنے میں ناکام ہوگئے، تو انہوں نے لاہور سے جعلی ڈگری بنوائی اور پرائیویٹ طور پر ابوظہبی سے اے لیولز کا امتحان دیا، یہاں تک کہ گلوکار نے قانون کی ڈگری میں بھی صرف پاس ہونے لائق ہی نمبرز لئے تھے۔
عدنان کے بھائی کامزیدکہناتھاعدنان نے پرائیوٹ بی اے پنجاب یونیورسٹی سے کیا تاہم وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برطانیہ کی ڈگریز کا لکھتے ہیں جو کہ سب جھوٹ ہے۔
جنیدسمیع کاکہناتھاکہ میرے بھائی مجھے میوزک میں مدد کرسکتے تھے، وہ جانتے تھے کہ میں بہت اچھا گا سکتا ہوں اور میں با صلاحیت ہوں، یہاں تک کہ میری آواز ان کی آواز سے زیادہ اچھی ہے، لیکن انہوں نے اس بات کا خیال نہیں رکھا، مجھے بھارت میں متعارف نہیں کرایا، ان کا کردار انتہائی مشکوک تھا، کیا ان کو یہ ڈر تھا کہ میں ان کے کیئریر کو ختم کر دوں گا؟، اب میں اپنے گھر بیٹھا ہوں اور کچھ نہیں کر رہا، اس کی وجہ عدنان سمیع خان ہے۔جنہوں نے مجھے سپورٹ نہیں کیا۔
جنید نے بھائی پر یہ بھی الزام لگایا کہ انہوں نے 1997ء میں جب ان کابیٹااذان 3 برس کا تھا تواس کو اغواء کیا اور دبئی کیلئے روانہ ہوگئے، پھر وہ کینیڈا سے امریکا اور پھر کینیڈا آگئے۔ جبکہ قانون 7 برس تک بچے کو اپنی والدہ کے پاس رہنے کی اجازت دیتا ہے۔
بھائی نے عدنان سمیع خان پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ کینیڈا میں 2 ہفتے جیل میں رہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کے جو نقطہ میں لکھنے جا رہا ہوں ایسا میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بھی نہ کروں۔
جنید سمیع خان نے لکھا کہ گلوکارعدنان سمیع نے اپنی دوسری بیوی صبا گلاداری کی 2007ء یا 2008ء میں نازیبا ویڈیوز بنائیں، یہ معاملہ تو میاں بیوی کے درمیان رہنا چاہئے تاہم، عدنان اس معاملے کو بھارت کی عدالت میں لے گئے یوں پورے بھارت نے دیکھا اور جھوٹ کہا کہ یہ ویڈیو انہوں نے نہیں صبا سے محبت کرنیوالے نے یہ نازیبا ویڈیوز بنائیں۔
ساتھ ہی عدنان کی تیسری اہلیہ کا ذکرکرتے ہوئے لکھا کہ پیاری رویا تم ایسے شخص کے ساتھ کیسے رہ سکتی ہو؟۔
جنیدکامزیدکہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ انڈیا سے پیار کرتے ہیں، اس ملک نے انہیں وہ بنایا ہے جو وہ ہیں لیکن اس کی بھی ایک قیمت تھی، کانسرٹس کے دوران صدارتی ایوانوں میں رکنا، قیمتی گاڑیوں میں گھومنا یہ سب پاکستان نہیں کرسکتا تھا۔
جنید کاکہناتھاکہ ہماری والدہ پاکستان کے شہرسرگودھاسے ہیں،وہ بھارت میں پیدانہیں ہوئیں۔ یہ ایک اور جھوٹ بولاگیاہے۔
عدنان سمیع کے وزان کے بارے جنیدکاکہناتھاکہ یہ بھی جھوٹ ہے میں اس کو ذاتی طور پر جے ایف کینڈی ایئرپورٹ پر ویل چیئر پر ملا اس وقت وہ 232 کلو کے ہوں گے۔
عدنان سمیع نے گسٹرک بائی پاس ہسپتال سے 20 ہزار ڈالرز کی سرجری کروائی
جس کہ پیسے میرے والد نے ادا کئے۔ میں نے بھی 2015ء میں ممبئی میں وہی سرجری کروائی، تاہم ویسا رزلٹ شراب نوشی کی وجہ سے حاصل نہ کرسکا۔
جنیدکامزیدکہناتھاکہ عدنان کے پاکستان مخالف بیان پر وہ جذباتی ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے والد ارشد سمیع خان نے بھارت کے خلاف جنگ لڑی اور وہ ہیرو تھے۔ اسی لئے عدنان سمیع خان ایک کینسر ہے۔
جنید نے اپنے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ہٹا دیا ہے تاہم وہ اپنے بھائی کی طرح اپنی آواز میں گائے جانے والے گانوں کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔