فلم دادل کا ایک اور گاناریلیز،سنگرایوا بی نے آواز کاجادوجگایا

فلم دادل کا ایک اور گاناریلیز،سنگرایوا بی نے آواز کاجادوجگایا
کیپشن: Another song released from the film Dadal, Sangrieva B performed the magic of sound

ایک نیوز:عیدالفطرپرریلیزہونے والی فلم دادل کاایک اورگانا خون ہے کراچی کا جان بھی دے دیں گے مانگو تو سہی جاری کردیاگیا،جس میں ریپ سنگر ایوا بی نے اپنی آوازکاجادوجگایا۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطرکے موقع پرتین نئی فلمیں دادل، منی بیک گارنٹی اورہوئے تم اجنبی ریلیز ہونے جارہی ہے۔
عید پر آنے والی فلم دادل کا ایک اور گانا جاری کردیا گیا، گانے میں لیاری سے تعلق رکھنے والی ریپ سنگر ایوا بی نے اپنی آوازمیں گایا۔ جبکہ اس گانے میں سونیا حسین نے ڈانس پرفارم کیا۔
اس سے پہلے فلم دادل کاگانامستی چمبر کو بھی جاری کیاگیاتھا۔جس میں محسن عباس نے ڈانس کے جوہردکھائے تھے۔
کرائم بیسڈ تھرلر فلم دادل میں شمعون عباسی ، محسن عباس حیدر ، سونیا حسین ، مائرہ خان سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے۔