ایک نیوز: ملائیشیا کے سب سے اونچے پہاڑ کینابالو کی 4 ہزار 100 میٹر کی بلندی کو سر کرنے کی کوشش تھری پیس سوٹ اور لیدر کے جوتے پہن کر کی جس میں وہ کامیاب ہوگیا۔
ویسے تو پہاڑ سر کرنے کا شوق بہت سے لوگ رکھتے ہیں اور اس مہم کے دوران مکمل کٹ اور حفاظتی انتظامات کا بھی خیال رکھتے ہیں اور یہ لوگ مخصوص کپڑے اور جوتوں کا انتخاب بھی ایسا ہی کرتے ہیں لیکن جاپانی شخص نے تو مثال قائم کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوبوٹکا سادا (Nobutaka Sada) نامی شخص پیشے کے اعتبار سے درزی ہے اور نئی چیزوں کے تجربے کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔
گزشتہ ماہ نوبوٹکا نے ملائیشیا کے سب سے اونچے پہاڑ کینابالو کی 4 ہزار 100 میٹر کی بلندی کو سر کرنے کی کوشش تھری پیس سوٹ اور لیدر کے جوتے پہن کر کی جس میں وہ کامیاب ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہاڑ کی بلندی کو پہنچنے کے بعد نوبوٹکا نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہوئیں۔
بتایا جارہا ہے کہ نوبوٹکا اس طرح کے اسٹنٹ اپنے کپڑوں کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے سرانجام دیتے ہیں۔